پاکستان سپرلیگ کے کل سے شروع ہونے والے 7ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کو اس بار ڈیرن سیمی کا ساتھ میسر نہیں ہوگا۔
ڈیرن سیمی کی جگہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جمیز فوسٹر کو پشاور زلمی کا نیا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے، 7 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی نمائدنگی کرنے والے جیمز فوسٹر نے گزشتہ روز کراچی بھی پہنچ چکے ہیں۔
ڈیرن سیمی 6 برس سے پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اس مرتبہ ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔