آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، رینکنگ میں بابر اعظم ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر ہیں ۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر آگئے جبکہ فخر زمان 12ویں نمبر پر ہیں۔
انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے، جبکہ قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دوسرے نمبر پر آگئے۔
جنوبی افریقہ کے ایڈین مارکرم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے،
جبکہ آئی سی سی ٹی 20 میں بالرز کی رینکنگ میں شاداب خان ایک پوائنٹ کی تنزلی کے ساتھ 9ویں پر ہیں۔
دو روز قبل آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بابر اعظم کو قرار دیا تھا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھ میچوں میں 67 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 405 رنز بنائے، بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمز آف دی ایئر کے کپتان بھی قرار دیئے گئے تھے۔