اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا

 شاہد آفریدی
 شاہد آفریدی نے کمر کی شدید تکلیف کے باعث بائیو سکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے بائیو سکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کو دی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کمر کی انجری میں مبتلا ہوگئے، انجری کے باعث شاہد آفریدی نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا، انجری کی نوعیت سے متعلق اسٹار آل راؤنڈر کے ڈاکٹرز سے مشورے جاری ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet