کورونا وائرس: چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکومت پاکستان سے بڑی اپیل کردی

پاکستانی سٹوڈنٹس
کورونا وائرس کے پیش نظر چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر حسین عابد نامی ایک پاکستانی طالب علم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ دو دوست بھی ہیں، جو چین میں پھنس گئے ہیں اور وطن واپس آنے کے منتظر ہیں۔ ڈاکٹرحسین عابد کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ایک طالب علم نے کہا کہ اِس وقت ہم چین کے شہر ہنگجو کی جیانگ یونیورسٹی میں ہیں، جہاں سے ہم رواں سال 30 مارچ کو گریجویٹ ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ویزا 30 اپریل 2020 کو ختم ہوجائے گا جس کے بعد ہم چین میں مزید قیام نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرح اور بھی بہت سے پاکستانی طلبا چین کے دیگر شہروں میں موجود ہیں، جن میں سے کچھ گریجویٹ ہوچکے ہیں جبکہ کچھ طلبا ابھی پڑھ رہے ہیں لیکن وہ بھی پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کے علاوہ یہاں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے آئے تھے، ان میں سے کچھ لوگوں کے ویزا ختم ہوچکے ہیں جبکہ کچھ کے ویزا ختم ہونے والے ہیں۔ڈاکٹر حسین عابد نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم چین میں پھنسے پاکستانی طلبا ہیں ہم یہاں مالی وسائل کا شکار ہیں براہِ کرم ہماری اِس اپیل پر اقدام کیا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet