اسرائیل کے بعد ترکی کس ملک کو طبی سازو سامان بھیجے گا؟ طیب اردوان نے اعلان کر دیا

طیب اردوان
ترکی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے نیٹو اتحادی کی مدد کے لئے ماسکس سمیت طبی سازو سامان بھجوائے گا، یہ بات صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز کہی۔

امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے، جہاں جوہن ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً55ہزار اموات اور 960000تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

اردوان نے استنبول میں ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ ترکی این 95 سمیت دیگر اقسام کے ماسک کے ساتھ ساتھ چہرے اور آنکھوں کے لئے شیلڈز ، حفاظتی لباس اور جراثیم کش سپرے  امریکہ بھیجے گا ۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں 2805ہلاکتیں اور110130کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet