سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پ پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق نے گزشتہ برس بھی استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد انہیں قومی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق کوہائی پرفارمنس کوچ مقررکرنےکا خواہش مند تھا لیکن سابق کرکٹر اور بورڈ کے درمیان مالی معاملات طے نہ ہوسکے۔
ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے، انھوں نے ورلڈ کپ سے پہلے بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن بورڈ نے منظور نہیں کیا تھا۔