سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار ہوگئے

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار ہوگئے
سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کورونا رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ طبیعت بہتر ہے، مکمل پروٹوکولز کا خیال رکھ رہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا بھی کورونا مثبت آگیا

صدر کراچی کنگز نے اپنی گفتگو میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ انھیں دعاؤں میں یاد رکھیں، جلد میدان میں ہوں گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet