کورونا وائرس: براعظم یورپ کے ملک بلجیم میں عوام کے لیے انوکھی ہدایت جاری کر دی گئی

کورونا وائرس
کورونا وائرس سے بری طرح متاثر براعظم یورپ کے ملک بلجیم میں عوام پر زور ڈالا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ ہفتے میں کم از کم 2 بار آلو کی چپس ضرور کھائیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی اور کاروبار زندگی مفلوج ہونے کے باعث آلو کی دوسرے ممالک کو ترسیل بند ہونے سے وہاں پر لاکھوں ٹن آلو خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر بیوپاریوں اور کسانوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ لاک ڈائون کے دوران ہفتے میں کم از کم 2 بار چپس کھائیں۔ بلجیم کے آلو کے کاروبار کی رجسٹرڈ تنظیم بیلگاپوم کے عہدیدار نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہفتے میں 2 بار آلو کی چپس ضرور کھائیں۔

تنظیم کے سیکریٹری رومین کولز نے بلجیم کے عوام پر زور دیا کہ وہ ہفتے میں 2 بار آلو کی چپس کھائیں تاکہ آلو کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے اور اس سے آلو کی فروخت بڑھنے سے کسانوں کی آمدنی ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ بیلجیم کے متعدد گداموں میں ساڑھے 7 لاکھ ٹن آلو موجود ہیں جو کہ لاک ڈان کی وجہ سے دوسرے ممالک نہیں بھیجے جا سکتے اور اگر مقامی عوام نے بھی آلو کی چپس زیادہ کھانا شروع نہ کی تو وہ خراب ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آلو کے کاروبار سے متعلق تنظیم ملک کے بڑے اسٹورز اور ہوٹلوں کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ آلو کی چپس بنانے کے حوالے سے حکمت عملی بنانے پر کام کرے گی، ساتھ ہی انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ انہیں لاک ڈان کے دوران ہر ہفتے 2 بار آلو کی چپس کھانی چاہیے۔‎

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet