انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں پی این جی کو 9 وکٹوں سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ حسیب اللہ خان 39 اور احمد خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بنا سکی یوں پاکستان نے میچ 21 رنز سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے تین جب کہ معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد ذیشان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے پہلے پاکستان نے روائتی حریف بھارت اور افغانستان کو شکست دی تھی۔