کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس پر بھارت کی مسلسل تنقید، چین بھی میدان میں آگیا

مودی اور چینی صدر
چین نے کورونا وائرس کے لیے چینی ٹیسٹنگ کٹس کا استعمال بند کرنے کے انڈین فیصلے پر تنقید کی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے اس فیصلے کو غیرمنصفانہ اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا تھا کہ وہ نتائج کی درستگی میں مسائل کی وجہ سے دو چینی کمپنیوں سے حاصل کردہ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کٹس واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انڈیا میں چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا کہ چین کو اس فیصلے پر تشویش ہے اور یہ کہ چینی حکام نے ان کٹس کی معائنے کے بعد تصدیق کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet