پاکستان کےمظفرخان نے پروفیشنل باکسنگ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

 پاکستان کےمظفرخان نے باکسنگ ٹائٹل جیت لیا
 پاکستان کےمظفرخان نےافغانستان کےاحمدسمیرکوناک آؤٹ کردیا مظفرخان نے پانچویں راؤنڈ میں حریف کوناک آؤٹ کیا

لیاقت جمنازیم میں پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے مقابلے جاری ہیں، پاک افغان حریفوں کے درمیان پہلے راؤنڈ سے ہی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا مگر پانچویں راؤنڈ میں مظفر خان نے حریف احمد سمیر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستانی باکسر مظفر خان نے افغان باکسر احمد سمیر کو پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

پاکستان اور افغانستان کی فائٹ سے قبل چار نمائشی میچ بھی کرائے گئے، اولمپکس میڈلسٹ باکسر حسین شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet