بابر اعظم ٹی20 ٹیم آف دی ائیر کی طرح او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کے بھی کپتان مقررکر دئیے گئے۔ قومی بیٹر فخر زمان بھی آئی سی سی او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں پول سٹرلنگ، جانیمن ملان اور ریزی وین ڈر ڈوسن شامل ہیں، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم وکٹ کیپر، وانندو ہسارنگا بھی آئی سی سی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، مستفیض الرحمان، سیمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا بھی او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں۔