برطانیہ میں کورونا وائرس جیسی بیماری نے پنجے گاڑھ لیے، کئی بچے دم توڑ گئے، وزیر صحت کا اعتراف

بچوں کی اموات
برطانیہ میں کورونا طرز کی پراسرار بیماری نے کچھ بچوں کی جانیں لے لیں، وزیرصحت میٹ ہینکوک نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے معاملے کو تشویش ناک قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیرصحت میٹ ہینکو کا کہنا ہے کہ برطانوی اسپتالوں میں زیرعلاج مہلک مرض میں مبتلا کچھ بچے دم توڑ گئے، مذکورہ بیماری کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ نئی بیماری کا جنم کورونا کے باعث ممکن ہے تاہم ہمارے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں جس کی بنیاد پر حتمی رائے قائم کی جائے، ماہرین تحقیق میں جٹے ہوئے ہیں۔

برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اس بیماری کو کورونا نہیں کہہ سکتے کیوں کہ مریضوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے، یہ کوئی نیا مرض ہے جس کی شناخت اور علاج کے لیے سائنس دان اور ماہرین سرجوڑ کر ریسرچ کررہے ہیں۔

گزشتہ روز ماہرین نے خبردار کیا کہ برطانیہ میں متعدد ایسے بچے زیرعلاج ہیں جن میں کورونا مریضوں جیسی حالت پائی گئی، مذکورہ بیماری وبائی مرض کے طرز کی ہے، زیرعلاج بچے کورونا وائرس کا شکار نہیں البتہ انہیں ایسی بیماری لاحق ہے جس کے باعث ان کے پیٹ میں درد، پیچس اور الٹیاں ہورہی ہیں جبکہ دل میں سونج کی بھی شکایت سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹروں نے اس پراسرار حالت کا موازنہ کورونا اور زہریلی بیماریوں سے کیا ہے۔ جو مریضوں کو شدید نقصان پہنچانے سمیت سوجن، بخار اور سانس لینے میں دشواری کا باعث بنتی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet