آسٹریلیا اور انگلینڈکےکرکٹرزکا ہوٹل میں غل غپاڑہ، شکایت پر پولیس پہنچ گئی
اتوار کو ایشیز میں فتح کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی جیت کا جشن منا رہے تھےکہ اس دوران اس میں انگلش کھلاڑی بھی شریک ہوگئے۔
آسٹریلوی کرکٹرز نیتھن لیون، ٹریوس ہیڈ اور وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری موجود تھے، اس موقع پر ان کے ساتھ انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن اور جو روٹ بھی شریک ہوگئے۔
کھلاڑیوں کے شور شرابےکے بعد ہوٹل میں موجود دیگر افراد کی شکایت پر پولیس آپہنچی اور انہوں نے جشن مناتےکرکٹرزکو روک دیا۔
آسٹریلوی ویب سائٹ کا دعویٰ ہےکہ کرکٹرز کو مبینہ طور پر ہوٹل سے نکال بھی دیا گیا تھا تاہم ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب انگلینڈکرکٹ بورڈ نے اپنے 2کھلاڑیوں کی پارٹی میں موجودگی پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔