سعودی حکومت نے کورونا سے متعلق عوام کو ہوشیار کردیا، اہم خبر کی تصدیق کر ڈالی

سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی حکومت کی جانب سے چند روز قبل سوائے مکہ مکرمہ کے باقی تمام شہروں میں کرفیو کے اوقات میں نرمی کر دی گئی۔ جس کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد ریاض اور جدہ میں سڑکوں پر منڈلاتی نظر آئی۔ تاہم سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے خبردار کیا ہے کہ لوگ ہرگز یہ نہ سمجھیں کہ کرفیو…

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں کرفیو میں جزوی نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ مملکت میں کورونا کی وبا کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود غیرملکی اور مقامی شہری سماجی دوری کے اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں اور وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل کریں۔

شہریوں کی سہولت کے لیے مملکت میں کرفیو میں نرمی کی گئی مگر کورونا کی بیماری خطرہ بدستورموجود ہے۔ کورونا وائرس نہ صرف پوری دنیا میں موجود ہے بلکہ سعودی عرب میں بھی پھیل رہا ہے۔ سعودی عرب کے تقریبا تمام شہر اس کی لپیٹ میں ہیں۔

سعودی شہریوں اور غیرملکی مقیم افراد کو بہت زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔ادھر سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا وائرس سے پانچ نئی اموات کی بھی تصدیق کی ہے جس کے بعد اب تک وفات پانے والوں کی تعداد 144 ہوگئی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet