پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کورونا کی زد میں ۔ دس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ بورڈ کی تمام میٹنگز ورچوئل کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ ملازمین کے 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے۔
اسٹاف کی گزشتہ ہفتےٹیسٹنگ ہوئی تھی اس کے بعد تمام افراد کو ویکسین کے بوسٹرز ڈوز بھی لگوا دیےگئے ہیں۔