نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے بڑے ایونٹ سے باہر

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے بڑے ایونٹ سے باہر
سربین ٹینس اسٹار آسٹریلین اوپن کے بڑے ایونٹ سے باہر، آسٹریلیوی فیڈرل کورٹ نے نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل مستردکردی، عدالت ویزامنسوخی فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا تھا، بعد ازاں نواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کر دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے  آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے  سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے سربین ٹینس اسٹار کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل مسترد ہونے پرجوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کر دیاجائے گا اور وہ آسٹریلین اوپن میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے اور عدالتی حکم کے مطابق جوکووچ ملک سے باہر جانے تک حراست میں رہیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet