پاکستانی انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، وہ موٹر سائیکل پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔
شکیل جٹ اپنے گاوں سے ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر جا رہے تھے کہ ٹریفک حادثہ پیش آیا اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ان کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کبڈی پلیئرز میں ہوتا تھا۔قومی ٹیم سے قبل وہ پاکستان آرمی کی ٹیم میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں انکی حادثے میں موت پردکھ کا اظہار کیا ہے۔