آئی سی سی کا دہرا معیار سامنے آگیا

آئی سی سی کا دہرا معیار سامنے آگیا
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جارحانہ گفتگو کے باوجود کسی کو سزا ہوئی نہ جرمانہ کیا گیا، ناقص کارکردگی پر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی۔

 بھارتی کھلاڑیوں کی براڈ کاسٹر کے خلاف جارحانہ گفتگو کے بعد کوہلی الیون سزا سے بچ گئی لیکن میچ ریفری نے ایکشن لیتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کو سخت تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔

میچ ریفری نے بھارتی کھلاڑیوں کو کہا آئندہ ایسا کرنے پر ایکشن ہوگا، جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اسٹیمپ مائیک پر ڈی آر ایس کے خلاف براڈ کاسٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، میچ آفیشلز نے بھارتی ٹیم پرکوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کے بارے میں رپورٹ نہیں کیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقا سے شکست پر ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ کہتے اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کیا اور اس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز میں دو ایک سے شکست ہوئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet