اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، شعیب اختر کے گھر پہنچ گئے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، شعیب اختر کے گھر پہنچ گئے
ن لیگ کے صدر شہباز شریف سابق کرکٹر فاسٹ بالر شعیب اختر کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سابق کھلاڑی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

ٹوئٹر پرمسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال ٹوئٹر پر تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شعیب اختر کیساتھ ان کی والدہ کی وفات پہ تعزیت لیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ پہ کی.
شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، حنیف عباسی بھی موجود تھے، یاد رہے شعیب اختر کی والدہ گزشتہ ماہ انتقال کرگئی تھیں۔ جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا سب کچھ میری ماں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet