بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنی دستخط شدہ شرٹ کا تحفہ بھجوایا ہے۔
26 سالہ حارث رؤف اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ لیجنڈر و کیپٹن کول مہندر سنگھ دھونی نے اپنی شرٹ تحفے میں دی ہے جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی آج بھی اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے لوگوں دل جیت رہے ہیں۔