اس سے قبل آسٹریلیوی حکام نے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا، جس کے بعد اسٹار کھلاڑی نے آسٹریلوی حکام کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
نواک جوکووچ کی درخواست پر سماعت پیر کو کی جائے گی، حکام کے مطابق ٹینس اسٹار کووڈ ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے۔
یاد رہے سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تھے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہونا چاہیے۔
جس کے بعد عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا بیان بھی سامنے آیا، ان کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں، مضبوط سرحدی پالیسیوں سے آسٹریلیا میں کورونا سے کم ترین اموات ہوئیں، اور اب بھی محتاط رہنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ قواعد و ضوابط اہم ہیں خاص طور پر جب یہ سرحد سے متعلق ہوں۔