ایشز سیریز میں اسٹوکس کے ساتھ معجزہ، قوانین میں ترمیم کا مطالبہ

ایشز سیریز
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ایشز سیریز آسٹریلیا کی ٹیم ابتدائی تین ٹیسٹ میچز جیت کر پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود چوتھے ٹیسٹ میں ایسا واقعہ پیش آیا جو شائقین کو عرصے تک یاد رہے گا۔

آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ کی عمدہ سنچری کی بدولت پہلی اننگز 416رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

انگلینڈ کی ٹیم جواب میں 36 رنز پر چار وکٹیں گنوا بیٹھی لیکن اس مرحلے پر بین اسٹوکس اور جونی بیئراسٹو نے عمدہ بیٹنگ سے انگلش ٹیم کو سہارا دیا۔

تاہم یہ پارٹنرشپ اتنی طویل ثابت نہ ہوتی اگر میچ میں 57 کے اسکور پر یہ ڈرامائی صورتحال پیدا نہ ہوتی اور انگلش ٹیم 57 رنز پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

کیمرون گرین نے بین اسٹوکس کو گیند کرائی اور ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جس پر امپائرز نے انہیں آؤٹ قرار دیا لیکن اسٹوکس نے کوئی دیر کیے بغیر ہی ریویو لے لیا۔

ریویو میں واضح تھا کہ گیند اسٹوکس کے بلے سے نہیں لگی بلکہ حیران کن طور یہ وکٹ سے ٹکرا کر وکٹ کے کیپر کے گلوز میں پہنچی لیکن فاسٹ باؤلر کی گیند پر بیلز اپنی جگہ سے ہلی تک نہیں اور اسٹوکس کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔

اس حیران کن واقعے پر ٹوئٹر صارفین بھی ششدر ہیں جبکہ سابق عظیم بھارتی بلے باز سسچن ٹنڈولکر نے بھی نیا قانون متعارف کرانے کا بھی مطالبہ کردیا۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اگر گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گریں تو ’ہٹنگ دی اسٹمپس‘ کے نام سے ایک قانون متعارف کرایا جانا چاہیے تاکہ باؤلرز کو بھی شفاف موقع مل سکے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet