فخر زمان کے کھلاڑیوں کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات

 فخر زمان
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے ایک انٹرویو کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے۔

نجی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فخر زمان سے کچھ سوالات کیے گئے جن کے جواب میں کرکٹر کو ایسے کھلاڑیوں کے نام لینے تھے جن میں وہ عادتیں یا خصوصیات ہوں۔

فخر زمان سے پوچھا گیا کہ ٹیم کے ایسے کھلاڑی کا نام بتائیں جو ہر وقت ماحول کو ہلکا رکھتا ہے اور جگتیں مار کے لوگوں کو محظوظ کرتا ہو۔

 فخر نے بتایا کہ اس کیٹیگری میں پہلے نمبر پر اسپنر محمد نواز اور دوسرے نمبر پر فاسٹ بولر حارث رؤف ہیں۔

فخر نے حارث رؤف سے متعلق مزید بتایا کہ وہ بہت لمبی لمبی باتیں کرتے ہیں، ہم لوگ ان کی باتیں ایک کان سے سن کے دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے انکشاف کیا کہ عثمان شنواری وہ کھلاڑی ہیں جو ادھر کی بات ادھر کرتے ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی بات انہیں پتا چلی ہے تو وہ پوری دنیا کو پتا ہونی چاہیے۔

دوران انٹرویو فخر نے بتایا کہ محمد حسنین بہت زیادہ کھاتے ہیں، سب اٹھ جاتے ہیں اور وہ بیٹھے رہتے ہیں حالانکہ ان کی صحت کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ بہت زیادہ کھاتے ہوں گے اور کھانا ختم ہونے کے بعد جب کمرے میں جاتے ہیں تو وہ 10 منٹ بعد ہی اپنے پاس سے کوئی چیز نکال کے کھانے لگتے ہیں۔

فخر زمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ اچھے کا تو نہیں پتا لیکن سب سے زیادہ بری شاداب خان کی ہے، وہ عجیب و غریب گاتا ہے، اسے کہتا ہوں کہ تمہاری آواز میں درد ہے لیکن سر والا درد ہے۔

خواتین مداح میں مقبولیت کے حوالے سے فخر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے امام الحق سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں اور محمد رضوان دوسرے جہان سے ہیں، ان کے ان باکس میں پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن وہ کھول کر ہی نہیں دیکھتے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet