نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بنگلہ دیش کو 40 رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی اننگز میں ڈیون کانوے 122 اور ہنری نکولز 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے پہلی اننگز میں محمود الحسن نے 78 اور نجم الحسین نے 64 رنز بنائے۔ مومن الحق نے 88 اور لٹن داس نے 86 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ول ینگ کے علاوہ کوئی ففٹی پلس رنز نہ بنا سکا۔ ینگ نے 69 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے عبادت حسین نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراونڈ سے باہر چھٹی مرتبہ ٹیسٹ جیتا۔ دس سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ پاکستان نے 2010 میں نیوزی لینڈ کو ہملٹن ٹیسٹ میں شکست دی۔
ایشین ٹیموں نے 2011 کے بعد نیوزی لینڈ میں 19 ٹیسٹ کھیلے،16 ہارے،3 ڈرا کیے۔