زمبابوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اب آئسولیشن میں ہیں جبکہ وارم اپ میچز سے پہلے دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔
یاد رہے کہ زمبابوے نے انڈ 19 ورلڈکپ میں پہلا میچ 16 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلنا ہے۔
واضح رہے کہ زمبابوے ٹیم انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان ،افغانستان اور پاپوا نیوگنی کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔