قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش میں باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کردیا
حارث رؤف ان دنوں آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
حارث نے پیر کے روز میلبرن اسٹارز اور رینیگیٹس کے درمیان جاری میچ میں باؤنڈری پر ایرون فنچ کا ناقابل یقین کیچ پکڑا،جس پر ان کو کافی داد دی گئی۔
گ بیش میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹار نے پہلے کھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بنائے جسے رینیگیٹس نے باآسانی 18 اوورز میں پورا کرلیا۔
میچ میں حارث نے شاندار کیچ کے علاوہ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔