سابق ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق بھی کورونا کے وار سے بچ نہ سکے ۔
کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ مصباح الحق بھی اس وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔وہ نجی مصروفیت کے باعث امریکہ گئے تھے ،امریکہ سے وطن واپسی پر کورونا میں مبتلا ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے دیئے گئے نسخہ پر عمل کررہا ہوں اور قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان و کوچ مصباح الحق کا تین مرتبہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔