عابد علی صحت یاب ہونے لگے، کرکٹ میں واپسی

عابد علی صحت یاب ہونے لگے، کرکٹ میں واپسی
قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی دو دن قبل اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔عابد علی نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ٹوئیٹ میں مداحوں کو اپنی خیریت بتاتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، طبیعیت ٹھیک ہونے کے بعد ڈاکٹرز…

قومی کرکٹر نے پوسٹ کے ساتھ ٹریڈ مل پر واک کرتے اپنی ویڈیو بھی شئیر کی۔یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی کو ائد اعظم ٹرافی میں کھیل کے دوران سینے میں درد کی شکایت پر فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں کا ان کا علاج کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عابد علی میں ایکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے ان کی دو مرتبہ انجیو پلاسٹی کی گئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet