قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

 شعیب اختر
قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور کپتان شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے والدہ کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ میری والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں ادا کی گئی۔

شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر قومی اور عالمی اسپورٹس شخصیات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نامور افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet