انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے روائتی حریف بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 238 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

پاکستان کے محمد شہزاد 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ احمد خان اننگز کے آخر میں 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو بہت اچھا ثابت ہوا۔ ایک موقع پر بھارت کی ٹیم کے 4 کھلاڑی 41 رنز پر آوٹ ہو گئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے ذیشان ضمیر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ د کھائی۔

یہ پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں دوسری فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet