قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2021 میں نہ صرف وائٹ بال کرکٹ میں بہترین بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ بابر اعظم نے ایک سال میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
خیال رہے کہ ایک سال میں سب سے رنز بنانے کا اعزاز بھی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے پاس ہی ہے۔ انہوں نے رواں سال 2 ہزار سے زائد رنز بنائے۔
آسٹریلیا کو بطور کپتان 2 ورلڈکپ جتوانے والے بلے باز رکی پونٹنگ نے 2005 میں ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب تک برقرار تھا۔ وہ واحد بلے باز تھے جو ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچ کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا ریکارڈ 16 سال بعد توڑ کر اپنے نام کر لیا اور اب بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے نمبر ون بلے باز ہیں۔