پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے۔
لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے فائنل معرکے میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا کنگز نے گال گلیڈی ایٹرز کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
اس کامیابی کے بعد شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی ٹائٹلز کی تعداد 14 ہو گئی ہے اور وہ سب سے زیادہ ٹائٹلز والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے ڈیون براؤ 16 اور کیرون پولارڈ 15 ٹائٹلز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جب کہ بھارت کے روہت شرمان 10 ٹائٹلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
شعیب ملک آئندہ جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیون کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ ہیں جو کہ ایک بار پھر ٹائٹل اٹھانے کے لیے پرُجوش ہے۔