محمد رضوان نے چھکے لگانے میں گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا

محمد رضوان
چھکے لگانے میں محمد رضوان نے مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستانی بیٹر نے 42 چھکے اور 119 چوکے لگائے، کیوی بیٹسمین نے 41 گیندوں کو فضائی روٹ سے باہر بھیجا۔

رواں سال کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے پاکستانی بیٹر نے 42 چھکے اور 119 چوکے لگائے، کیوی بیٹسمین نے 41 گیندوں کو فضائی روٹ سے باہر بھیجا مگر چوکے صرف 53 لگائے،ایون لوئس37، نکولس پوران32اور ایڈن مارکرم 27چھکے جڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet