سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انھیں بیٹے کے ہمراہ ساحل پر اپنے مخصوص انداز میں دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Teach them how to fly & then let them fly.
Thats what we are here for. pic.twitter.com/2mzeTzhODX— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 16, 2021
مذکورہ تصویر میں شعیب اور میکائیل وہی انداز اپنائے ہوئے ہیں جو راولپنڈی ایکسپریس اپنے دور کرکٹ میں وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے اپناتے تھے۔
سابق فاسٹ بولر نے شیئر کی گئی تصویر میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ’ انھیں اڑنا سکھائیں اور پھر انھیں اڑنے دیں کیوں کہ اس کے لیے ہم یہاں ہیں‘۔
شعیب اختر کی شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے، کچھ مداح تذبذب کا بھی شکار ہیں آیا یہ ان کا بیٹا ہے یا کسی اشتہار کے دوران لیا گیا پوز۔