ون ڈے سیریز ملتوی، ویسٹ انڈین ٹیم کے 14 کھلاڑی اور آفیشلز وطن روانہ

ون ڈے سیریز ملتوی، ویسٹ انڈین ٹیم کے 14 کھلاڑی اور آفیشلز وطن روانہ
پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈین ٹیم کے 14 کھلاڑی اور آفیشلز ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز جون 2022 تک ملتوی کی گئی ہےجس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آج وطن روانہ ہوگئے ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کے جو کھلاڑی وطن روانہ ہوئے ہیں ان 14 کھلاڑیوں اور آفیشل کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے جبکہ جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے وہ آئسولیشن کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 14کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزکھیلنے کو تیار نہیں تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ مہمان ٹیم کو سیریز کھیلنے پر قائل کرنے کیلئے کوشاں تھا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے 21 کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے آئے تھے جس میں 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ ایک ویسٹ انڈین پلیئر انجری کے باعث دورے سے باہر ہوگیا ہے۔

ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل 14ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جو پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہفتہ 18 دسمبر سے کراچی میں ہی شروع ہونی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet