کراچی میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے مزید 5 ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ویسٹ انڈیز کے 3کھلاڑی اور 2معاون اسٹاف کا کورونا مثبت آیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے متاثرہ کھلاڑی اور معاون ا سٹاف قرنطینہ کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شائے ہوپ، عقیل حسین ، جسٹن گریوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ویسٹ انڈیز کے اسسٹنٹ کوچ ، ٹیم فزیشن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈیون تھامس پہلے ہی فنگر انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز جاری رہے گی یا نہیں ،بورڈزفیصلہ آج کریں گے۔