انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔بابراعظم رینکنگ میں تیسری پوزیشن پرہیں۔
آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم ایک نمبرتنزلی کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبرپرآگئے۔ بابراعظم گزشتہ5 میچزمیں صرف 34 رنز بنا سکے ہیں۔
ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کا نمبر چوتھا ہے جبکہ بولرز میں شاداب خان نویں نمبرپرہیں۔
شاداب خان کے علاوہ کوئی پاکستانی بولرٹاپ 10 کی فہرست میں شامل نہیں۔
ٹی 20 رینکنگ میں ڈیوڈ ملان پہلے، ایڈن مارکر دوسرے، لوکیش راہول پانچویں، ایرون فنچ چھٹے،ڈیون کونوے ساتویں، جوز بٹلرآٹھویں ، ون ڈر ڈوسین نویں اور مارٹن گپٹل دسویں پوزیشن پر ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں وانندو ہسارنگا پہلے، تبریز شمسی دوسرے اور ایڈم زمپا چوتھے نمبر پر ہیں۔