کامران اکمل نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا

کامران اکمل نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا
قومی کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کے 7ویں ایڈیشن سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا۔ پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔پشاور زلمی کےکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ کامران اکمل پی ایس ایل 7میں بھی پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے ۔

کامران اکمل نے کہا ہے کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے ۔ پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کروں گا۔

یادرہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا سلور کیٹگری میں کھیلنے کا حق نہیں بنتا ہے۔ میری جگہ نوجوان کرکٹر کو موقع دیا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet