سوئٹزرلینڈ کی میٹر ہورن پہاڑیوں پر پاکستان کا پرچم روشن

زرمٹ کی میٹر ہورن پہاڑیوں پر پاکستان کا پرچم روشن کر دیا گیا‎
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے سوئٹزر لینڈ کےقصبے زرمٹ کی میٹر ہورن پہاڑیوں پر پاکستان کا پرچم روشن کر دیا گیا‎۔

مہلک وائرس کے پھیلنے کے سبب پہاڑی پر پاکستان کےلئے دعائیہ الفاظ لکھے گئے۔

سویٹزرلینڈ میں اٹلی کی سرحد پر واقع پہاڑ دنیا کےلئے امید اور یکجہتی کی علامت بن گیا۔

پہاڑی کی چوٹی پاکستان سمیت مختلف ممالک کے رنگ برنگے جھنڈوں سے روشن کی گئی۔ میٹر ہارن نامی پہاڑ ہمیشہ سے ہی سویٹزرلینڈ کے لئے طاقت اور استحقام کی علامت رہا ہے۔۔

زرمنٹ کے ٹویٹر ہینڈل پر شائع کی گئی تصاویر میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے بارے میں کورونا وائرس کے پیش نظر دعائیہ جملے لکھ گئے ہیں ۔

پاکستان کے لئے لکھا گیا کہ پاکستان جہاں سوئیٹرز لینڈ سے جیسے بلند پہاڑ ہیں ، وہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet