ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں طلحہ طالب کے کانسی کے تمغے کی بدولت پاکستان نے پہلی مرتبہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
طلحہ طالب نے کہا کہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں انجری کے سبب میں کلکین اینڈ جرک کیٹیگری میں اپنا بہترین کھیل پیش نہ کر سکا۔
یاد رہے کہ طلحہ طالب نے اسنیچ ایونٹ میں میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
انہوں نے اس ایونٹ کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلی مرتبہ میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردوں گا۔
طلحہ طالب نے ایونٹ کی تیاریوں میں تعاون کرنے پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر نے بعدازاں ٹوئٹر پر مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ایسے ہی سپورٹ کرتے رہیں اور اگلے مقابلے کے لیے دعاؤں میں یاد رکھیں، بہت جلد ورلڈ کا گولڈ میڈل بھی آئے گا۔