ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے دو کھلاڑی کروناوائرس کا شکار، پریکٹس منسوخ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم
پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل دو کھلاڑیوں کے کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے دو کھلاڑیوں کے کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں نجی ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

میڈیا منیجر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم ٹیسٹ کے رزلٹ کے منتظر ہیں، جوں رپورٹ موصول ہوتی ہیں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے

دوسری جانب دونوں ٹیموں کی پریکٹس کوویڈ-19 ٹیسٹنگ سے مشروط تھی جو منسوخ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کراچی میں موجود ہے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں 3 ٹی20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet