لاہور قلندرز نے اپنے دو اہم کھلاڑی ریلیز کر دیئے

لاہور قلندرز نے اپنے دو اہم کھلاڑی ریلیز کر دیئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی ڈرافٹنگ سے قبل ٹیموں نے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے سوشل میڈیا پر اپنے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ حیران کن طور پر قلندرز نے اپنے دو اہم کھلاڑی فخر زمان اور بین ڈنک کو ٹیم سے ریلیز کر دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، محمد حفیظ، حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے، سہیل اختر، احمد دانیال اور ذیشان اشرف شامل ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet