ویراٹ کوہلی ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر راضی نہ ہوئے تو ان سے ذمہ داری چھین لی گئی: رپورٹ

ویراٹ کوہلی
ویراٹ کوہلی خود سے ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر راضی نہ ہوئے تو ان سے ذمہ داری چھین لی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ 48 گھنٹے تک کوہلی کے ون ڈے قیادت سے مستعفی ہونے کے اعلان کا انتظار کرتا رہا، انھوں نے جب ایسا نہیں کیا تو مجبوراً سلیکٹرز کو ٹی 20 کے ساتھ ایک روزہ ٹیم کی کپتانی روہت شرما کے سپرد کرنا پڑی۔

کوہلی 2023 میں اپنے ملک میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کے خواہاں تھے مگر ان کی امید پر پانی پھر گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاکہ کوہلی اپنے شاندار کیریئر کے باوجود ڈریسنگ روم میں سب کے پسندیدہ نہیں رہے تھے، ان کے خلاف مخالفت بڑھنے لگی تھی۔

ایک پلیئر نے تو یہاں تک کہا کہ ویراٹ کوہلی ہمیشہ کمیونیکیشن کی بات کرتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet