ایشز سیریز میں بھی بابراعظم کے چرچے، ویڈیو وائرل

بابراعظم
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ذکر ہوا تو کمنٹیٹر نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بابراعظم سے متعلق آسٹریلوی کمنیٹیٹرز کی گفتگو کا کلپ شیئر کیا۔

کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر کیری او کیف کو مخاطب کرتے ہوئے کمنٹیٹر کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے آپ کو بابراعظم بہت پسند ہیں۔
بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا، بابراعظم
انہوں نے کہا کہ جب بابراعظم کا نام لیا جاتا ہے تو کیری کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔
جس پر کیری کہتے ہیں کہ میں بابراعظم کی 20 گیندوں پر صفر رن بھی ضرور دیکھوں گا اور کہوں گا کہ یہ ایک بہترین ناک(knock) تھا۔ کیا بہترین اور اسٹائلش صفر ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet