پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا آغاز ہو گیا۔ڈھاکہ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے اظہر علی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ڈھاکہ ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ڈھاکہ پاکستان کی تیسری وکٹ 193 کے اسکور پر گری۔
ڈھاکہ ٹیسٹ میں تیسرے روز ایک گیند تک پھینکی نہیں جا سکی تھی، سارا دن بارش کی نظر ہو گیا تھا جبکہ کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے۔
تین دن میں صرف 63 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، جس میں پاکستان کے2 وکٹوں پر 188 رنز تھے۔
بارش کے باعث میچ کے پہلے روز 57 اور دوسرے روز صرف 6 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رنز بنائے تھے۔