پاکستانی کپتان بابر اعظم سے ثانیہ مرزا ناراض ہو گئیں

پاکستانی کپتان بابر اعظم سے ثانیہ مرزا ناراض ہو گئیں

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اپنی پسندیدہ بھابی پر ثانیہ مرزا کا نام نہیں لیا جس پر وہ کچھ ناراض ہو گئیں۔ پاکستانی بیٹس مین شعیب ملک کے سوشل میڈیا شو پر کچھ عرصہ قبل پاکستانی کپتان مہمان بن کر آئے، جس میں پوچھے گئے کئی سوالوں میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ان کی پسندیدہ بھابھی کون سی…

جس پر بابر اعظم نے کچھ دیر سوچنے کے بعد سرفراز احمد کی بیگم کو پسندیدہ بھابھی کا خطاب دے دیا۔

اسی شو پر شعیب ملک نے اپنی بیگم یعنی ثانیہ مرزا کو بھی مدعو کیا، اور ان سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے؟ جس پر ثانیہ نے بابر اعظم کا نام لیا، لیکن شعیب ملک نے ان کو بابر کا جواب یاد دلایا کہ وہ ان کی پسندیدہ بھابھی نہیں ہیں۔

یہ سن کر ثانیہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ کھاتے پیتے ہیں، ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں اور جہاں پسند کی بات آئے وہاں کوئی اور ان کی پسندیدہ ہیں، تاہم شعیب ملک نے کہا کہ بابر نے سچائی سے کام لیا تھا۔

ثانیہ نے کہا تبھی انہوں نے بابر اعظم کو ہی اپنا پسندیدہ کھلاڑی کہا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet