نیوزی لینڈ کے ایک باولر نے پوری بھارتی ٹیم کو گھر بجھوا دیا۔ اعجاز پٹیل ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے باولر بن گئے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ کے باولر اعجاز پٹیل نے 10 وکٹیں لے کر بھارت کی پوری ٹیم کو 325 رنز پر آوٹ کر دیا۔
اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے باولر بن گئے ہیں، اس سے قبل انگلینڈ کے باولر جم لیکر نے آسٹریلیا اور بھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 10 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے بھارتی باولر انیل کمبلے نے اعجاز پٹیل کو10 وکٹیں لینے والوں میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ہے۔