اظہر محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مقرر

اظہر محمود

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اظہر محمود کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

اظہر محمود پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ اس سے قبل سابق پاکستانی آل راؤ نڈر ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ تھے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اظہر محمود کو جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے  یوہان بوتھا کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بوتھا آسٹریلیا میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اظہر محمود پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئر تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet