پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چمپینز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چمپینز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چمپینز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔عمر بھٹہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے ، علی شان نائب کپتان ہوں گے۔

20رکنی قومی ہاکی ٹیم میں گول کیپرز وقار اور عبداللہ اشتیاق شامل کیے گئے ہیں،مبشر علی، عماد شکیل بٹ، تعظیم الحسن، محمد عبداللہ اور عقیل احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ابوبکر محمود، معین شکیل، حماد الدین انجم، غضنفر علی، اظفر یعقوب،اعجاز احمد، رانا وحید، جنید منظور، افراز، احمد ندیم اور ایم سلمان رزاق بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید ہوں گے جبکہ کوچز میں اولمپین سید سمیر حسین اور اجمل خان لودھی شامل ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet